اسلا م آباد(جہان امروز نیوز)قانون دان اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمدکی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزیر قانون کو قانونی نوٹس ارسال کردیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق جاری مراسلے میں چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع غیرقانونی اورغیرآئینی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ توسیع کا فیصلہ شفافیت اور میرٹ کے برعکس ہے۔

مراسلے کے مطابق چیئرمین نیب کی توسیع سپریم کورٹ کے طے کردہ ‘فٹ اینڈ پراپر پرسن’معیار کی خلاف ورزی ہے۔

حکام توسیع کیلئے قانونی جواز اورمیرٹ سے متعلق مواد فراہم کرنے میں ناکام رہے،توسیع کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 4،9اور 19اے کے تحت حاصل بنیادی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عوامی عہدوں پر تعیناتیاں ایگزیکٹو کی پسند ناپسند کے بجائے قانون کے مطابق ہونی چاہئیں۔

مراسلے میں کہاگیاکہ چیئرمین نیب کی مدت میں اضافہ انسداد بدعنوانی سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے بھی خلاف ہے،5مارچ 2026کوتوسیع کے حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کو فوری واپس لیاجائے،مطالبات پورے نہ ہونے پر توسیع کیخلاف اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *