قاہرہ(انٹرنیشنل نیوز)مصر میں چھٹیاں منانے آیا جرمن سیاح سانپ کے کاٹنے سے ہلاک ہوگیا
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کی باویریا پولیس کے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی۔
پولیس کے مطابق اس شو میں دو سانپ شامل تھے، جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ کوبرا تھے، اور سانپ نچانے والا انہیں حاضرین کے گلے میں ڈال دیتا تھا۔ 57
سالہ جرمن شہری اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ چھٹیوں پر تھا اوراایک سانپ دکھانے والے شو میں شریک ہوا جہاں اسے سانپ نے کاٹ لیا۔
جرمنی سے تعلق رکھنے والا یہ تین افراد پر مشتمل خاندان مصر کے شہر ہرگادھامیں بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع ایک ریزورٹ میں مقیم تھا۔
