تہران (انٹرنیشنل نیوز )ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر رد عمل میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کا انتظام ٹرمپ کے فریب دینے والے بیانات سے نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے معاملات میں بیان بازی کی گنجائش نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *