کوئٹہ(خبرنامہ)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء و رکن بلوچستان اسمبلی شیخ زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ اپنے حلقہ انتخاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات مزید تیز کر دیے ہیں’ حلقے میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پانی و بجلی کی فراہمی، تعلیمی اداروں کی بہتری اور صحت کی سہولیات کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے’
یہ بات انہوں نے ملنے والی مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی’ ملنے وفد کے مسائل سنے اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات کے فوری حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
شیخ زرک خان مندوخیل نے کہا کہ حلقے کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی فلاح ان کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئے گی اور عوام کو بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا اور حلقے کے تمام چھوٹے بڑے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
