کوئٹہ(خبرنامہ)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ اپنے حلقہ انتخاب میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیاگیا ہے
حلقے میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، دیہی رابطہ شاہراہوں کی بحالی، پینے کے صاف پانی، تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے منصوبوں کی تکمیل سے عوام اسے استفادہ حاصل کرے گی
صوبہ بھر کے سڑکوں کی توسیع تعمیر وترقی پر کام جاری ہے ‘یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی’ حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت دی کہ جاری ترقیاتی اسکیموں میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ رابطہ سڑکوں کی بہتری سے نہ صرف عوام کو سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ تجارت، زراعت اور روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ ہوگا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حلقے کے تمام چھوٹے بڑے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا
انہوں نے کہاکہ عوام دوست پالیسیوں کے باعث حلقے میں ترقی کا عمل مزید مستحکم ہوگا جبکہ عوامی مسائل کے حل سے حکومت پر عوام کا اعتماد بھی بڑھ رہا ہے۔
