jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

حلقے کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں’ بخت محمد کاکڑ

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کاموں، عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے متعدد منصوبوں پر عملی اقدامات تیز کر دیے ہیں

صحت سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں عوام کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی جائے گی بلکہ ان کی دہلیز پر تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں’

یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی’انہوں نے کہاکہ علاقے میں سڑکوں کی تعمیر، صحت و تعلیم کی سہولیات کی بہتری اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے

عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے۔

وزیر صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ان کی سیاست کا محور ہے اور حلقے کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More