اسلام آباد (بزنس نیوز)جیٹ فیول سستا ہونے سے کمرشل جہازوں کے کرایوں میں کمی کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 111روپے 44پیسے فی لٹر کمی کی ہے ،اِسی طرح جیٹ فیول کی قیمت 330روپے 32 پیسے مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل فیول کی قیمت 441۔روپے 66پیسے تھی ۔
قیمت میں کمی کے بعد کمرشل جہازوں کے کرایوں میں کمی کا امکان ہے۔
