واشنگٹن/تہران(انٹرنیشنل نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا نام لیے بغیر دھمکی آمیز پیغام میں کہا ہے کہ یہ طوفان سے پہلے کی خاموشی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری تصویر میں امریکی صدر ٹرمپ کو بحری جہاز میں دکھایا گیا۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ایک اور تصویر میں صدر ٹرمپ کو دکھایا گیا ہے جس میں انہوں نے امریکا کو پھر سے عظیم بنانے کے الفاظ کی حامل کیپ پہنی ہوئی ہے۔

واضح رہے 2 روز قبل اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی افزودہ یورینیئم کو صرف دفن کرنا کافی نہیں بلکہ امریکا اسے اپنے قبضے میں لے گا۔ دوسری جانب ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے امریکا کی جانب سے بار بار دی جانے والی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئی حماقت کا جواب مزید شدید حملوں کی صورت میں دیا جائے گا۔

بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی ناکامی کے بعد اگر وہ اپنی سبکی مٹانے کے لیے کوئی نیا اقدام اٹھاتا ہے تو اس کا نتیجہ ایران کی جانب سے مزید سخت اور تباہ کن حملوں کی صورت میں نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکی صدر کی دھمکیاں عملی شکل اختیار کرتی ہیں اور ایران کے خلاف کوئی نئی جارحیت کی جاتی ہے تو امریکا کے مفادات اور اس کی فوج کو غیر متوقع اور شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کارمحمد باقر قالیباف نے بتایا کہ امریکی و اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں ایرانی قوم کی 70 روزہ مزاحمت نے دنیا بھر میں ایک بڑی تبدیلی کے عمل کو تیز کردیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق محمد باقر قالیباف نے کہا کہ مستقبل گلوبل ساتھ کا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *