Welcome to jahan-e-imroz   Click to listen highlighted text! Welcome to jahan-e-imroz
jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا بھارت سے آغاز ہونے کا امکان

سڈنی (سپورٹس نیوز)آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا بھارت سے آغاز ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بی بی ایل سیزن کے پہلے میچز کی میزبانی چنائی کرے گا، جس کے لئے کام شروع کر دیا گیا۔

بی بی ایل کا پہلا میچ دسمبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، کرکٹ آسٹریلیا کو تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن اور بھارتی بورڈ کے جانب سے مثبت فیڈ بیک ملا۔

میڈیا رپورٹ کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے بی بی ایل کے افتتاحی میچ کے لیے چنائی کے وینیو کا انتخاب کیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا کے 5 رکنی وفد نے چنائی میں ایک میٹنگ میں حصہ لیا۔

آسٹریلوی وفد نے وینیو کی ریکی مکمل کر لی ہے، بھارتی بورڈ کے صدر متھن منہاس بھی وینیو پر موجود تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی سطح پر ابھی معاملات طے ہونا باقی ہیں، جس کے بعد حتمی فیصلہ ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Click to listen highlighted text!