Welcome to jahan-e-imroz   Click to listen highlighted text! Welcome to jahan-e-imroz
jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

نیمار کی 2026 ورلڈ کپ کے لیے برازیل اسکواڈ میں واپسی

لزبن (سپورٹس نیوز)برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار کو 2026 فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی اسکواڈ میں دوبارہ شامل کرلیا گیا ہے۔

انجری کے باعث طویل عرصے تک ٹیم سے باہر رہنے والے نیمار کی واپسی پر شائقین فٹبال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

برازیلین فٹبال فیڈریشن کے مطابق نیمار مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد دوبارہ قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے اور آئندہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچز میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ نیمار گزشتہ برس شدید انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ کئی اہم میچز سے محروم رہے تاہم اب ان کی واپسی کو برازیل کی ورلڈ کپ مہم کے لیے بھرپور طاقت قرار دیا جارہا ہے۔

فٹبال ماہرین کے مطابق نیمار کی موجودگی سے برازیل کی اٹیکنگ لائن مزید مضبوط ہوگی اور ٹیم کو عالمی ٹائٹل جیتنے کے امکانات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Click to listen highlighted text!