Welcome to jahan-e-imroz   Click to listen highlighted text! Welcome to jahan-e-imroz
jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس بحال

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔

محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 2 روز معطل رہنے کے بعد بحال کر دی۔

ریلوے حکام کے مطابق محکمہ ریلویز نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر18اور 19مئی کو بلوچستان سے ٹرین سروس کو معطل کردیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز منسوخ اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس 2 دن جیکب آباد تک محدود رہی۔

ریلوے حکام کے مطابق بدھ کو اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس بحال ہونے کے بعد جعفرایکسپریس اپنے مقررہ وقت پرکوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Click to listen highlighted text!