کوئٹہ(سٹاف رپورٹر )وفاقی آئینی عدالت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا اہم عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ضلعی الیکشن کمشنر کوئٹہ و کنوینر حلقہ بندی کمیٹی کی جانب سے آج 21 مئی 2026 کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں باقاعدہ طور پر شائع کر دی گئی ہیں، جن میں کوئٹہ کی چاروں اہم ٹان میونسپل کارپوریشنز زرغون، چلتن، سریاب اور تکتو کی شہری یونین کونسلز اور وارڈز کی تفصیلات شامل ہیں۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ضلع کوئٹہ میں مجموعی طور پر 222 شہری یونین کونسلز اور 750 وارڈز بنائے گئے ہیں۔

ٹانز کی سطح پر تقسیم کے مطابق ٹان میونسپل کارپوریشن تکتو میں 59 شہری یونین کونسلز اور 204 وارڈز، زرغون میں 60 شہری یونین کونسلز اور 199 وارڈز، چلتن میں 54 شہری یونین کونسلز اور 180 وارڈز جبکہ سریاب ٹان میں 49 شہری یونین کونسلز اور 167 وارڈز شامل ہیں۔

ضلعی الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام حلقہ بندیاں مقررہ قانونی تقاضوں اور مکمل طور پر شفاف طریقہ کار کے مطابق انجام دی گئی ہیں تاکہ ضلع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد منصفانہ، مثر اور آئینی و جمہوری اصولوں کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *