کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)محکمہ ریلویز نے عیدالاضحٰی پر کوئٹہ سے کراچی کے لئے اسپیشل ٹرین چلانے کااعلان کردیا ،کوئٹہ سے کراچی کے لئے عید اسپیشل 23 مئی کو صبح 10 بجے روانہ ہوگی، ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ پر عوام کو سفری سہولیات فراہم کیلئے ملک کے مختلف شہروں کے درمیان تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے

،،ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق پہلی خصوصی کوئٹہ سے کراچی کے لئے عید اسپیشل 23 مئی کو صبح 10 بجے روانہ ہوگی، 8اکانومی بوگیوں اور ایک پاور وین پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین سبی ،جیکب آباد ،دادو اور کوٹری سے ہوتی ہوئی 24مئی کو کراچی پہنچے گی ، ٹرین میں 500سے زائد مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہوگی۔

پاکستان ریلویز انتظامیہ نے عید اسپیشل ٹرین کے بروقت اور مؤثر آپریشن کے لیے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *