ڈیرہ مراد جمالی (نمائند ہ خصوصی) نصیرآباد دہشت گردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام پولیس اور سی ٹی ڈی سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب سندھ اور پنجاب جانے والی بجلی کے ہائی ٹرانسمیشن سسٹم 220 کے وی کے ٹاورز کو دھاکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش تیس کلو سے زیادہ دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنادیاگیا
پولیس اور سیکورٹی فورسز کی سرچ اپریشن متعدد ایریا کی ناکہ بندی کردی گئی پولیس کے مطابق انلیجنس بیسڈ پر سی ٹی ڈی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اوچ سے اندرون سندھ اور پنجاپ کو جانے والی بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن 220 کے وی کے ٹاورز کو نا معلوم دہشت گردوں نے نوتال اور صدر پولیس تھانوں کی حدود سات موری پٹ فیڈر بیرون میں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے اڑانے کی کوشش ناکام بناتے ہوے تیس کلو سے زیادہ دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنادیا گیا
ایس ایچ او صدر ذوالفقار علی پندرانی سی ٹی ڈی ایس ایچ او خالد بگٹی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا پولیس ا ور سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ اپریشن شروع کردی گئی
پولیس حکام کے مطابق اگر دھماکہ خیز مواد پھٹ جاتا تو اس سے متعدد بجلی کے ٹبورز تباہ ہونے کا خدشہ تھا جس سے سندھ اور پنجاب میں بجلی کا بڑا بحران پیدا ہوسکتا تھا واقعے کا مقدمہ بھی نا معلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے
