نوشکی میں پہلی چڑھائی کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹرالر ڈرائیور جاں بحق

مقتول ڈرائیور کا تعلق بلوچستان کے ضلع مستونگ سے ہے، پولیس ذرائع کی ابتدائی تصدیق

نوشکی(نمائندہ خصوصی)نوشکی میں قومی شاہراہ پر پہلی چڑھائی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک ٹرالر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ٹرالر ڈرائیور موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے ٹرالر ڈرائیور کی شناخت کر لی گئی ہے اور اس کا تعلق بلوچستان کے ضلع مستونگ سے بتایا جاتا ہے۔

پولیس نے مقتول کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے

جبکہ واقعے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش اور واقعے کی وجہ جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *