Welcome to jahan-e-imroz   Click to listen highlighted text! Welcome to jahan-e-imroz
jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

بھارت میں عیدالاضحی پر نمازعید اور قربانی پر پابندی عائد

نئی دہلی: (اے ایف بی ) مسلمانوں کے مذہبی تہواروں کیخلاف مودی کے انتہا پسند اقدامات نے بھارت کے نام نہاد سیکولر دعوں پر سوال اٹھا دیا۔

بھارتی جریدہ کے مطابق عیدالاضحی سے قبل مودی حکومت نے گائے، بچھڑے اور اونٹ کی قربانی پر پابندی کی وارننگ جاری کردی، اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بقرعید سے قبل قربانی اور نماز عید پڑھنے والوں کو دھمکی دے دی۔

اتراکھنڈ کے وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی نے عیدالاضحی سے قبل سڑکوں پر مذہبی سرگرمیاں بند رکھنے کی تنبیہ کردی، کلکتہ ہائیکورٹ نے مسلمانوں کیخلاف فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گائے کی قربانی نہ ہی عیدالاضحی کا حصہ ہے اور نہ اسلام میں مذہبی حکم ہے۔

مغربی بنگال میں بی جے پی سرکار کیجانب سے قربانی کے جانور پر پابندی کے بعد ہندو تاجرسراپا احتجاج دکھائی دیے۔

عالمی ماہرین کے مطابق بی جے پی کی انتہا پسند سوچ نے اقلیتوں کیخلاف نفرت کو ریاستی سطح پر فروغ دے کر ملک کو اندرونی انتشار کا شکار کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Click to listen highlighted text!