واشنگٹن (اے ایف بی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت تمام مسلم ملکوں سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تمام مسلم ملکوں کے لیے ابراہیمی معاہدے پر دستخط کرنا لازمی ہے، سعودی عرب اور قطر کو دستخط میں پہل کرنی چاہیے، ایک یا دو ملکوں کے دستخط نہ کرنے کی وجہ قبول کروں گا۔

زیرِ بحث ملکوں میں سعودی عرب، قطر، پاکستان، ترکیہ، مصر اور اردن شامل ہیں، یو اے ای اور بحرین پہلے ہی ابراہیمی معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں۔

مسلم رہنما ایران جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کریں، امریکی صدرامریکی صدر نے کہا اکثریت کو ایران کے ساتھ اس تصفیے کو مزید تاریخی بنانے کے لیے تیار ہونا چاہیے، یہ معاہدہ 5 ہزار سال میں پہلی بار مشرق وسطی میں حقیقی امن لائے گا، یہ دنیا بھر میں معتبر دستاویز ہوگی۔

ٹرمپ نے کہا اس معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ملکوں کو اس ڈیل کا حصہ نہیں ہونا چاہیے، ایران جنگ بندی معاہدہ کرے تو اسے ابراہیمی معاہدے کا حصہ بنانا میرے لیے اعزاز ہوگا، اپنے نمائندوں کو مسلم ملکوں کے ساتھ دستخط کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *