شاہرگ: شاہرگ کلی شور چونگی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اچانک پیش آیا جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر شاہرگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زمان شاہ ولد کریم داد، ضیاالحق ولد عبدالحلیم (اقوام سید شیخ) اور قاہر ولد عبداللہ خان (قوم میانی) موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک زخمی دورانِ علاج دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی۔ زخمیوں میں مولوی زاہد شاہ اور اکرام اللہ شامل ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد شاہرگ میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں جبکہ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *