jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

دانہ سر مسافر کوچ حادثے میں 40 قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم سوگوار ہے، صوبائی وزیر

لواحقین سے دلی تعزیت، متعلقہ اداروں کو حادثے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس بلوچستان سردار کوہیار خان ڈومکی نے دانہ سر مسافر کوچ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ دانہ سر کے المناک مسافر کوچ حادثے میں 40 قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم سوگوار ہے۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔

انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے 8 افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سردار کوہیار خان ڈومکی نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ جاں بحق افراد کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More