وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشانِ حیدر کی لازوال قربانی پاکستان کی عسکری تاریخ کا روشن باب ہے،کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے انتہائی نامساعد حالات میں جرات، بہادری اور فرض شناسی کی بے مثال مثال قائم کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ وطن کا دفاع ہر پاکستانی کا مقدس فریضہ ہے، شہداء کی قربانیوں کی بدولت پاکستان امن اور خودمختاری کے ساتھ قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

انہوں نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشانِ حیدر کو 27ویں یومِ شہادت پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور عوام ہر بیرونی و اندرونی خطرے کے مقابلے میں اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *