jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

بیرون ملک ہندو تنظیموں نے ریلیف کے نام پر فنڈ اکٹھا کر کے آرایس ایس کو منتقل کیا، رپورٹ

نئی دہلی۔۔بی جے پی کی سرپرستی میں خفیہ بیرونی فنڈنگ پر چلنے والی آر ایس ایس سمیت تمام انتہا پسند تنظیموں نے بھارتی معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بھارتی جریدہ دی وائر کے مطابق مودی حکومت پر اثر انداز ہندوتوا تنظیم آرایس ایس کیساتھ حکومتی حلقوں کی اہم شخصیات بھی وفاداری رکھتی ہیں۔ امریکا میں قائم انڈین ڈیولپمنٹ اینڈ ریلیف فنڈنے 1995 سے 2002 تک آر ایس ایس کو لاکھوں ڈالر منتقل کیے۔

گجرات میں عیسائیوں پر تشدد اور 2002 کے مسلمانوں کے قتل عام میں ہندوتوا تنظیموں کے ملوث ہونے کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں، بھارتی سیاسی تجزیہ نگار راجو پارولیکر کا کہنا تھا کہ امریکا، برطانیہ اور یورپ سمیت دنیا بھر میں دہشتگرد تنظیمیں خفیہ فنڈز رکھتی ہیں۔

بھارتی جریدہ فرنٹ لائن کے مطابق بیرون ملک ہندو تنظیموں نے ریلیف کے نام پر فنڈ اکٹھا کر کے آرایس ایس کو منتقل کیا، غیر ملکی فنڈنگ پر حکومت نیعام فلاحی تنظیموں کیخلاف سخت کارروائی جبکہ آر ایس ایس کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

بھارتی جریدہ دی ٹیلی گراف نے مغربی بنگال میں آر ایس ایس کیجانب سے نوجوانوں میں بھی قوم پرست نظریہ پھیلانیکا بھی انکشاف کیا۔

آرایس ایس نے بنگال میں ڈھائی لاکھ نوجوانوں تک رسائی کیلئے میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں کے طلبہ کو ہدف بنالیا۔

بھارتی تجزیہ کار ڈاکٹر پنکج شریواستو کے مطابق فنڈنگ کے خفیہ ذرائع بے نقاب ہونے کے خوف سے آر ایس ایس رجسٹریشن سے فرار اختیار کر کے معاشرے میں نفرت پھیلانے میں مصروف ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More