دبئی (شوبز نیوز)مشرق وسطی میں جاری جنگ کے پیش نظر تفریحی تقاریب کے منتظمین نے امریکی گلوکارہ کرسٹینا ایگوئیلراکے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں ہونے والے کنسرٹ اور ابوظہبی میں شکیرا کے میوزک فیسٹیول کی منسوخی کا اعلان کر دیا ہے۔
واضح رہے امریکہ ایران جنگ کے باعث خلیجی ممالک میں اس وقت صورتحال کشیدہ ہے اور ایسے حالات میں کنسرٹ کرنا انتہائی مشکل ہے جس کے باعث میوزک فیسٹیول کو منسوخ کر دیاگیاـ