سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے موقف کی کامیابی ہے،سرفراز بگٹی
فیصلہ پاکستان کے دیرینہ آبی حقوق اور مفادات کے تحفظ کیلئے اہم ہے،کستان آبی حقوق کے تحفظ کیلئے قانونی و سفارتی فورم پر موثرکردار ادا کرتا رہے گا،وزیر اعلی بلوچستان
کوئٹہ( اے ایف بی)وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انصاف غالب آ گیا، سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے قانونی موقف کی مضبوطی کا مظہر ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عالمی عدالت نے واضح کر دیا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کر سکتا اور یہ معاہدہ بدستور نافذ العمل اور بھارت قانونی طور پر پابند ہے۔
وزیرِ اعلی نے کہا ہے کہ معاہدے میں ترمیم یا خاتمہ صرف باہمی رضا مندی سے ممکن ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کا فیصلہ پاکستان کے دیرینہ آبی حقوق اور مفادات کے تحفظ کیلئے اہم ہے۔
وزیرِ اعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ پاکستان آبی حقوق کے تحفظ کیلےء قانونی اور سفارتی فورم پر موثرکردار ادا کرتا رہے گا اور عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے قانونی موقف کی کامیابی ہے۔