اسلام آباد(قومی خبر) عالمی تحقیقی ادارے ایپسوس نے پاکستان کی امریکا ایران ثالثی پر سروے جاری کردیا۔

سروے کیمطابق 74 فیصد پاکستانی شہری پاکستان کی ثالثی کی کوششوں سے آگاہ ہیں، کشیدگی کی پچھلی لہر میں یہ شرح 65 فیصد تھی، 45 فیصد کہتے ہیں یہ پاکستان کے لیے بڑی جیت ہے۔

سروے کے مطابق 37 فیصد کا خیال ہے عالمی تصویر بہتر ہوئی ہے، سروے،33 فیصد کے مطابق پاکستان کی سفارتکاری مضبوط ہوئی،31 فیصد کے مطابق پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت بہتر ہوئی۔

55 فیصد کے مطابق کریڈٹ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیرکوجاتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے حق میں 38 فیصد نے رائے دی،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈارکے حق میں 6 فیصد رائے سامنے آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *