jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ملک بھر میں ایک ہفتے تک انٹرنیٹ سروس سست رہنے کا امکان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں سست روی کا سامنا متوقع ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس کی وجہ سب میرین کیبل کی مرمت ہوگی۔

بیان کے مطابق 11 سے 18 مئی تک سب میرین کیبل کی مرمت کا کام جاری رہے گا۔

اس مرمت کے دوران شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سب میرین کیبل کی مرمت کے لیے کام کیا جائے گا۔کمپنی کے مطابق کیبل کی مرمت ضروری ہے جس سے انٹرنیٹ معیار اور سروسز میں طویل المعیاد بنیادوں پر استحکام آئے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More