Welcome to jahan-e-imroz   Click to listen highlighted text! Welcome to jahan-e-imroz
jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان، بابر اعظم کی ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت کا امکان

لاہور(سپورٹس نیوز)سابق کپتان بابر اعظم کی آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والے ون ڈے سیریز کے اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔

آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے انتخاب پر حتمی مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اسکواڈ میں فخر زمان، سفیان مقیم اور حنین شاہ کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ فہیم اشرف اور حسین طلعت کا جگہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ محمد رضوان کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے، ون ڈے سیریز کے میچز 30 مئی، 2 اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ٹیم 22 مئی سے راولپنڈی میں ٹریننگ کرے گی اور ایک پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Click to listen highlighted text!