واشنگٹن/تہران ڈیسک:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے معاہدے کے قریب ہونے کے اشارے کے بعد سفارتی حلقوں میں امید پیدا ہوئی، مگر وزیر خارجہ روبیو نے واضح کیا کہ کوئی بھی معاہدہ جلدبازی میں نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سفارت کاری ناکام ہوئی تو امریکہ “دوسرا راستہ” اختیار کر سکتا ہے۔
ایران کی جانب سے بھی اپنے مطالبات پر سخت موقف برقرار ہے۔ تہران چاہتا ہے کہ پابندیاں کم ہوں، منجمد مالی وسائل بحال کیے جائیں اور خطے میں جاری کشیدگی کو وسیع تناظر میں حل کیا جائے۔ اسی وجہ سے مذاکرات میں پیش رفت کے باوجود عالمی رہنماؤں کی نظریں ابھی حتمی اعلان پر لگی ہوئی ہیں۔
