Welcome to jahan-e-imroz   Click to listen highlighted text! Welcome to jahan-e-imroz
jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

تربت میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 20 کلو وزنی تباہ کن آئی ای ڈی بم برآمد

تربت میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 20 کلو وزنی تباہ کن آئی ای ڈی بم برآمد

حساس ادارے اور سیکیورٹی فورسز نے بم کو بروقت ناکارہ بنا کر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

تربت(نمائندہ خصوصی)تربت میں سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے ایک مشترکہ اور کامیاب کارروائی کے دوران دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 20 کلو گرام وزنی دیسی ساختہ آئی ای ڈی (IED) بم برآمد کر لیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تخریب کاروں نے اس بھاری وزنی بم کو تخریبی کارروائی کے لیے ایک حساس مقام پر نصب کر رکھا تھا، جسے فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بروقت ٹریس کیا۔

بم ڈسپوزل اسکوڈ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر طلب کیا گیا، جس نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 کلو وزنی بم کو بحفاظت ناکارہ بنا کر علاقے کو ایک بڑی تباہی اور جانی و مالی نقصان سے بچا لیا۔

سیکیورٹی فورسز نے بم برآمدگی کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Click to listen highlighted text!