کوئٹہ، تھانہ شالکوٹ پولیس کی بڑی کارروائیاں، نقب زن گینگ اور کار چوری کا مفرور ملزم گرفتار
ملزمان کے قبضے سے مسروقہ یو پی ایس، بیٹری اور کپڑے برآمد، تفتیش انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے،ایس ایس پی آپریشنز
کوئٹہ (ویب نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس اور اعلی حکام کی ہدایات کی روشنی میں، پولیس تھانہ شالکوٹ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیراو تنگ کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یہ کارروائیاں ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاالحق مندوقیل اور ایس پی سریاب ڈویژن سید عابد حسین شاہ بخاری کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل خضر حیات کی زیر نگرانی میں عمل میں لائی گئیں۔
نقب زنی میں ملوث گینگ گرفتار، یو پی ایس اور بیٹری برآمدتھانہ شالکوٹ پولیس نے مقدمہ نمبر 188/2026 (جرم دفعہ 380/454 ت پ) میں کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث تین نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان میںشاہ زیب ولد ولی محمد (ساکن زہری ٹان، کوئٹہ)علی احمد ولد محمد عالم (ساکن لعل آباد، کوئٹہ) اورشاہ زیب ولد گل محمد (ساکن کلی سردہ، کوئٹہ) شامل ہے پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مسروقہ مال میں 01 عدد یو پی ایس (UPS)، 01 عدد بیٹری اور 03 جوڑے کپڑے برآمد کر لیے ہیں۔
ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن اسٹاف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔دوسری کارروائی میں کار چوری / موٹر سائیکل یا وہیکل تھفٹ کے مقدمے میں مفرور ملزم گرفتارایک اور کارروائی کے دوران تھانہ شالکوٹ پولیس نے مقدمہ نمبر 192/2025 (جرم دفعہ 381A ت پ) میں طویل عرصے سے مفرور ملزم کو دبوچ لیا۔گرفتار ملزمان میں نظام شاہ ولد بولان شاہ (ساکن ڈھاڈر)مذکورہ مفرور ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔