Welcome to jahan-e-imroz   Click to listen highlighted text! Welcome to jahan-e-imroz
jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

وزیر جنگ سے اختلافات، امریکی فوج کے سیکرٹری نے اچانک استعفیٰ دیدیا

واشنگٹن(اے ایف بی) امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول نے اچانک استعفی دیدیا۔ ڈین ڈرسکول اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ میں عرصے سے اختلافات تھے جس کے بعد ڈین ڈرسکول نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو استعفی بھیج دیا۔

وہ نائب صدر جے ڈی وینس کے دوست بھی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈرسکول کے استعفے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی جبکہ امریکی فوج نے بھی فوری طور پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔

ڈرسکول کے ترجمان نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔

اس سے پہلے پیٹ ہیگسیتھ نے اپریل میں اچانک جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے ہٹا دیا تھا جبکہ یورپ اور افریقا میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل کرسٹوفر ڈونا ہیو نے جون میں غیر متوقع طور پراستعفی دے دیا تھا۔

ترجمان وائٹ ہاۂ س اینا کیلی نے کہا ہے کہ سیکرٹری ڈرسکول نے امر یکا کو دوبارہ مضبوط بنانے کے صدر ٹرمپ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں موثر کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے تاریخی فوجی آپریشنز کے دوران شاندار قیادت کی، روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں معاونت کی اور دیگر اہم خدمات انجام دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

Click to listen highlighted text!