jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

اداکار آغا مصطفی معاوضہ نہ ملنے پر پھٹ پڑے

اس انڈسٹری کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہ کبھی بھی آپ کو ٹائم پر معاوضہ نہیں دیں گے،اداکار
کراچی(این این آئی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار آغا مصطفی معاوضہ نہ ملنے پر پھٹ پڑے۔حال ہی میں اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے انڈسٹری میں اپنے کام کا معاوضہ نہ ملنے پر بات کی۔آغا مصطفی نے کہا کہ اس انڈسٹری کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہ کبھی بھی آپ کو ٹائم پر معاوضہ نہیں دیں گے۔انہوں نے اپنے ڈرامہ کا نام لیے بغیر بتایا کہ میرا ایک ڈرامہ جون میں ختم ہوا تھا اور آج ستمبر ہے ابھی تک پیسے نہیں ملے اور مجھے پیسوں کے حوالے سے کوئی جواب بھی نہیں دیا جارہا۔اداکار کا کہنا تھا کہ یہ صرف میرے ساتھ نہیں ہے سب کے ساتھ ہے، جب تک آپ ہانیہ عامر، وہاج، فواد اور صبا قمر کی طرح بڑے اسٹار نہ بن جائیں، پھر آپ کے پیسے فوری دے دیے جائیں گے۔آغا مصطفی کا کہنا تھا کہ میرا تعلق اسلام آباد سے ہے، میرے ماں باپ اور فیملی اسلام آباد میں رہتے ہیں، میں کراچی میں رہ رہا ہوں، گھر کا کرایہ اور بجلی کے بل سمیت لاکھ خرچے ہوتے ہیں، میں اپنے گھر میں کام کرنے والے ملازموں کا معاوضہ وقت پر ادا کرتا ہوں تو مجھے پیسے وقت پر کیوں نہیں مل سکتے؟انہوں نے مزید کہا کہ جب میں اپنے پیسوں کے حوالے سے شور مچاتا ہوں تو یہ لوگ مجھے انڈسٹری کے سامنے بولتے ہیں کہ میں تنگ کرتا ہوں اور اسے کام

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More