jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ماورا حسین کی سالگرہ، شوہر امیر گیلانی کے ساتھ دلکش تصاویر وائرل

اداکارہ کی تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات نے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں
کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اس بار اپنی سالگرہ شوہر امیر گیلانی کے ساتھ سادگی سے منائی، جس کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ماورا نے سالگرہ کے موقع پر لائٹ بے بی پنک رنگ کا فراک پہنا جبکہ امیر گیلانی نیلے رنگ کی شرٹ میں نظر آئے۔ تصاویر میں اداکارہ مختلف برتھ ڈے پروپس کے ساتھ پوز دیتی دکھائی دیں۔ اداکارہ کی تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات نے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں، جبکہ مایا علی اور درِفشاں سلیم سمیت ساتھی اداکاروں نے بھی جوڑے کیلئے دعاں اور محبت بھرے پیغامات کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More