jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.82 ڈالر یا 1.74 فیصد اضافے کے بعد 106.14 ڈالر فی بیرل ہوگئی
واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنازع کے حل اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق ایران کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کو عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.82 ڈالر یا 1.74 فیصد اضافے کے بعد 106.14 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.14 ڈالر یا 1.23 فیصد اضافے کے بعد 93.55 ڈالر فی بیرل رہی۔واضح رہے کہ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعوی کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی۔امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے مشیروں سے کہا کہ نومبر مڈٹرم کے بعد ایران پر بمباری دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔ صدر ٹرمپ کو یقین نہیں کہ تہران ان کے مطالبات مانے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More