jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

اسپیس ایکس کا اسٹارشپ پہلی بار مدار میں داخل، 26 اسٹارلنک سیٹلائٹ کامیابی سے تعینات، مگر انجن کے مسئلے پر مشن جلد ختم

امریکی کمپنی اسپیس ایکس کا دیو ہیکل راکٹ اسٹارشپ پیر کے روز ٹیکساس کے اسٹاربیس سے روانہ ہونے کے بعد پہلی بار زمین کے مدار میں داخل ہو گیا۔ یہ اس کا چودھواں ٹیسٹ فلائٹ تھا اور اس نے 26 نئے جنریشن کے اسٹارلنک وی 3 سیٹلائٹس کامیابی سے تعینات کیے۔ تاہم اوپری مرحلے کے ایک انجن کے بند ہونے کے بعد مشن کنٹرولرز نے احتیاط کے تحت اسے طے شدہ چھ مداروں کے بجائے تقریباً تین گھنٹے بعد بحرالکاہل میں اتار لیا۔ لانچ کے وقت ایک انجن بند ہو گیا تھا جس کے بعد ابتدائی طور پر مدار میں جانے کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا تھا مگر بعد میں انجینئرز نے سبز اشارہ دے دیا۔ اسپیس ایکس نے اسے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسٹارشپ مدار میں پہنچ گیا۔ یہ سنگ میل ایلون مسک کے مریخ مشن اور ناسا کے چاند مشن کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More