سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جبکہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں دو مزید دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے اور ان سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہیں اور مزید آپریشنز جاری رہیں گے۔