وزیر اعظم شہباز شریف آج (منگل) کو دو ہفتے کے برطانیہ اور امریکہ کے دورے کے بعد پاکستان واپس پہنچنے والے ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور دیگر اہم ملاقاتوں کے بعد لندن پہنچے تھے اور اب وطن روانہ ہو رہے ہیں۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان کے اقتصادی و سفارتی مفادات پر بات چیت کی۔