jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

رجب بٹ نے صرف وی لاگ بنایا اور کوئی مالی مدد نہیں کی، ایزل کی والدہ

ایزل کی والدہ کے بیان کے بعد رجب بٹ کو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر تنقید کا سامنا

لاہور (این این آئی)ایزل کی والدہ نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ سے متعلق دعوی کیا ہے کہ وہ ان سے ملاقات کیلئے صرف وی لاگ بنانے Èئے تھے اور انہوں نے کسی قسم کی مالی مدد نہیں کی۔رجب بٹ نے حال ہی میں بچوں سے متعلق اپنے متنازع بیان پر شدید تنقید کے بعد معافی مانگی تھی، جس کے بعد وہ انصاف کیلئے احتجاج کرنے والی ایزل کی والدہ سے ملاقات کیلئے بھی پہنچے تھے۔ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات گردش کرنے لگی تھیں کہ یوٹیوبر نے ایزل کی والدہ کی مالی معاونت بھی کی ہے۔تاہم اب ایزل کی والدہ نے ان دعوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ صرف وی لاگ بنانے Èئے اور انہوں نے کوئی مدد نہیں کی۔ ساتھ ہی انہوں نے جے ڈی سی کی جانب سے مدد ملنے کی اطلاعات کی بھی تردید کی۔ایزل کی والدہ کے بیان کے بعد رجب بٹ کو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More