jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

کراچی میں حسن رحیم کے کنسرٹ میں بے حیائی کا منظر،صارفین کی تنقید

نوجوان کے کندھے پرسوار نوجوان لڑکی کے بے حیائی کے منظر نے سب کو شرمندہ کر دیا

کراچی (این این آئی)معروف پاکستانی گلوکار حسن رحیم کے کراچی میں ہونے والے کنسرٹ میں بے حیائی کے منظر پر صارفین کی تنقید ،کنسرٹ میں اس بے حیائی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔حسن رحیم نے حال ہی میں کراچی میں منعقدہ ایک ایونٹ میں پرفارم کیا، جہاں انہیں سننے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں کنسرٹ کے دوران ایک لڑکی کو ایک نوجوان کے کندھوں پر بیٹھ کر موبائل فون سے حسن رحیم کی پرفارمنس ریکارڈ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس بے حیائی کے منظر نے سب کو شرمندہ کر دیا،ویڈیو سامنے Èنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لڑکی کے اس انداز پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ متعدد صارفین نے کنسرٹس میں نوجوانوں کے رویوں پر سوال اٹھائے جبکہ بعض نے اس طرح کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More