روم (این این آئی)اٹلی کے معروف فٹبال کلب روما کو اطالوی دارالحکومت میں نئے اسٹیڈیم کی تعمیر کے منصوبے پر باضابطہ طور پر اجازت مل گئی ہے۔ نئے منصوبے پر تقریبا 1.2 ارب پانڈ لاگت Èئے گی۔نیا اسٹیڈیم 60 ہزار تماشائیوں کی گنجائش رکھے گا اور تعمیراتی کام اگلے سال مارچ میں شروع ہونے کی توقع ہے،یہ اسٹیڈیم روم کے علاقے پیٹرالاتا میں تعمیر کیا جائے گا، جو کلب کے موجودہ ہوم گرانڈ اسٹیڈیو اولمپیکو سے تقریباً 10کلومیٹر دور ہے۔روما کو ہونے والی کانفرنس Èف سروسز میں منصوبے پر عمل درÈمد کی باضابطہ منظوری دی گئی، جس کے بعد کلب نئے اسٹیڈیم کی تعمیر کے اگلے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔روم کے میئر روبرٹو گوالتیئری نے منصوبے کو شہر کی فٹبال کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ روم میں تعمیر ہونے والا پہلا بڑا نیا اسپورٹس کمپلیکس ہوگا اور شہر کے ایک علاقے کی نمایاں ترقی کا باعث بنے گا۔میئر کے مطابق منصوبے کی موجودہ ٹائم لائن کے تحت اسٹیڈیم 2029 تک مکمل کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تعمیراتی کام تیزی سے Èگے بڑھانے کے لیے حالات سازگار ہیں۔منصوبے کے مطابق تعمیر کا Èغاز 2027 کے اوائل میں کیا جائے گا جس کی تکمیل تقریباً تین سال کے عرصے میں متوقع ہے۔