jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

متحدہ عرب امارات کے صدر کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی تصدیق

اماراتی صدر کو 7 اکتوبر کے اسرائیل پر حملے سے پیشگی آگاہ کرنے کی تردید کا نہیں کہا، نیتن یاہو

ابوظہبی ßتل ابیب (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے صدر کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی تصدیق
کی ہے جبکہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے ابوظبی کا دورہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر کیا جنہوں نے اہلیہ سمیت انہیں ملاقات کی دعوت دی تھی۔ ملاقات میں اسرائیل کے کئی سینئر دفاعی اہلکار بھی موجود تھے۔نیتن یاہو نے اسرائیلی اخبار کے اس دعوی کی تردید کی کہ اس دورے میں انہوں نے شیخ محمد بن زائد سے کہا تھا کہ وہ اس اخباری دعوی کی تردید کردیں کہ امارات کے صدر نے انہیں سات اکتوبر کو اسرائیل پر ہوئے حملے سے پیشگی خبردار کیا تھا۔اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم چھ گھنٹے تک متحدہ عرب امارات میں رہے تھے۔اسرائیلی وزیراعظم اور شیخ محمد بن زائد کی ملاقات کا مرکز ایران تھا اور دورے سے پہلے کے ہفتوں میں دونوں رہنماوں نے کئی بار ٹیلیفون پر بھی ایک دوسرےسے رابطہ کیا تھا۔اس سے پہلے اماراتی خبر ایجنسی نے تصدیق کی تھی کہ امارتی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی اتوار کو میزبانی کی۔اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق صدر یو اے ای اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More