jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ارشد ندیم کا ٹوکیو میں شاندار استقبال، پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پروقار عشائیہ

ٹوکیو (این این آئی)پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کی ٹوکیو Èمد پر پاکستانی کمیونٹی نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ مسلم لیگ (ن )جاپان کے صدر ملک نور اعوان اور اوور سیز پاکستانیز فائونڈیشن کے چیئرمین کے ایڈوائزر اسد نواز خان نے ان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔میزبانوں میں سکندر پسیہ اور حشمت نواز بھی شامل تھے، جبکہ جاپان میں پاکستان کے قائم مقام سفیر حسنین حیدر تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔حسنین حیدر نے ارشد ندیم کی خدمات اور پاکستان کے لیے ان کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی کھلاڑی ہمارے ہیروز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں بھی اپنے کھلاڑیوں کو اسی طرح حمایت اور حوصلہ افزائی دینی چاہیے جس طرح کامیابی کے موقع پر ان کی پذیرائی کی جاتی ہے، کسی ایک مقابلے کا نتیجہ ان کی محنت اور قومی خدمات کی اہمیت کم نہیں کرتا۔ملک نور اعوان نے ارشد ندیم کو خوش Èمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ Èئندہ مقابلوں میں پاکستان کے لیے مزید تمغے حاصل کریں گے اور اسد نواز خان نے بھی ان کی جدوجہد کو سراہا۔تقریب میں ارشد ندیم کے کوچ و منیجر سلمان اقبال بٹ، چوہدری اکرام، بغداد شاہ، شیخ عامر، الحاج فواد، علامہ شکیل ثانی، سید سلیم شاہ، منصور الہی، ان کے صاحبزادے بلال الہی اور سینئر نعت خواں ثاقب سمیت پاکستانی کمیونٹی کی متعدد شخصیات شریک ہوئیں۔ارشد ندیم نے استقبال اور میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جیتنے والے کو سب سراہتے ہیں، لیکن مشکل وقت میں حوصلہ افزائی کھلاڑی کے لیے اہم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مزید 4 سے 5 سال کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پاکستان کے لیے مزید تمغے حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More