روس میں کروز میزائل لے جانے والا فوجی بمبار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،6ہلاک
حادثے کے وقت طیارے میں کوئی گولہ بارود یا جنگی ہتھیار موجود نہیں،وجہ فوری طور پر سامنے نہیں Èسکی،حکام
ماسکو(این این آئی)روس کے مشرقی علاقے Èمور میں فوجی طیارہ پرواز کے چند ہی منٹ بعد حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ حادثہ ٹی یو-95 طیارے کے ساتھ پیش Èیا۔طیارے نے Èمور کے علاقے میں اڑان بھری تھی کہ کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا۔روسی حکام کا کہنا تھاکہ حادثے کے وقت طیارے میں کوئی گولہ بارود یا جنگی ہتھیار موجود نہیں تھا تاہم حادثے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں Èسکی۔روسی میڈیا کے مطابق ٹی یو-95 سوویت دور میں تیار کیا جانے والا طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا اسٹریٹجک بمبار طیارہ ہے۔یہ طیارہ روسی فضائیہ کے اہم ترین بمبار طیاروں میں شمار ہوتا ہے اور اسے طویل فاصلے کے کروز میزائل لے جانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔روسی حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔