لاڑکانہ(اے ایف بی)لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رتوڈیرو کے جیکب آباد روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہیکہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور تین بیٹے بھی شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے ایک راہگیر بھی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔