jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

لاہور میں گیس بحران، ایل پی جی 300 سے 450روپے فی کلو میں فروخت ،شہری پریشان

لاہور(اے ایف بی)لاہور میں گیس بحران کے باعث شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبورہوگئے۔لاہور میں سوئی گیس غائب یا پریشر انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے شہری ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبورہیں اور دکان داروں کی چاندی ہوگئی ہے۔ایل پی جی کی سرکاری ریٹ لسٹ ہوا میں اڑا دی گئی اورایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری ہے۔ ایل پی جی کی حکومتی قیمت 279 کے قریب ہے لیکن شہر بھر میں 300 سے 450روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے،شہریوں نے حکومت سے گیس بحران کے خاتمے اورایل پی جی کی سرکاری قیمت پر فروخت یقینی بنانے کامطالبہ کیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More