jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani
Browsing Category

کوئٹہ

آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)میجر جنرل محمد عاطف مجتبی کا کوئٹہ شہر کا تفصیلی دورہ، سیکیورٹی…

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)میجر جنرل محمد عاطف مجتبی نے کوئٹہ شہر کا تفصیلی دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے شہر کے مختلف حساس اور اہم علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال، حفاظتی انتظامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران سپنی روڈ، ویسٹرن بائی پاس، جبل […]

حکومت بلوچستان کا عیدالاضحی سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑا ریلیف

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)حکومت بلوچستان نے عیدالاضحی کے موقع پر صوبے بھر کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ اس حوالے سے حکومت بلوچستان کے محکمہ خزانہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے […]

شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشات، بلوچستان کے گرم علاقوں میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات پر غور

کوئٹہ( موسمیاتی خبر)حکومت بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے صوبے سمیت ملک بھر میں بڑھتی ہوئی شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشات کے پیش نظر گرم علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول زیر غور ہونے کی تصدیق کی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال، درجہ حرارت […]

“گفتگو کوئٹہ 2026” کا انعقاد، بلوچستان میں ایڈٹیک کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت

کوئٹہ، بلوچستان(سٹاف رپورٹر) کوڈ فار پاکستان نے کامیابی کے ساتھ “گفتگو کوئٹہ 2026” کا انعقاد کیا، جو ایک کثیر فریقی ٹاؤن ہال تھا جس کا مقصد کوئٹہ کے تعلیمی نظام میں ایجوکیشنل ٹیکنالوجی (ایڈٹیک) کے مؤثر انضمام کو فروغ دینا تھا۔ یہ اجلاس کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوا، جس میں پالیسی سازوں، اساتذہ، ٹیکنالوجی […]

را ئٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے نفاذ میں سول سوسائٹی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، عسکر خان

کوئٹہ(خ ن)سینٹر فار گورننس اینڈ پبلک اکاؤنٹیبیلیٹی کے زیر اہتمام بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے تعاون سے کوئٹہ میں ایک روزہ اہم سیمینار منعقد ہوا، جس میں “بلوچستان میں معلومات تک رسائی کے حق (رائٹ ٹو انفارمیشن) ایکٹ 2021 کی عملدرآمدی صورتحال اور درپیش چیلنجز” کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیمینار میں ڈائریکٹر جنرل تعلقاتِ عامہ […]

بلوچستان میں 2100 نئے کمیونٹی اسکول قائم،، 1 لاکھ 36 ہزار سے زائد آؤٹ آف اسکول بچوں کو دوبارہ تعلیمی…

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان میں پائیدار ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری اسٹریٹجک منصوبے تیزی سے تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور مختلف شعبہ جات میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس امر کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی […]

پی بی 36 قلات میں مبینہ دھاندلی کیس، الیکشن کمیشن میں سماعت 11 مئی تک ملتوی

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر )الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات میں مبینہ انتخابی دھاندلی سے متعلق دائر درخواست پر اہم سماعت ہوئی، جہاں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ حتمی دلائل کے لیے سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پی بی 36 […]

کوئٹہ میں گرین و پنک بسیں مرحلہ وار الیکٹرک بسوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ، سولر انرجی کی جانب اہم پیش…

کوئٹہ:صوبائی خبر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ماحولیاتی بہتری اور توانائی کے مؤثر استعمال کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) بورڈ کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم پالیسی فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں اصولی طور […]

بلوچستان، رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز رکھنی سے 12 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے سے متاثرہ […]

جناح ٹاؤن فائرنگ کیس پولیس کا بڑا دعویٰ، نوجوان کی ہلاکت کے پیچھے چونکا دینے والا پہلو سامنے آگیا

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)جناح ٹاؤن میں پولیس پارٹی کی فائرنگ سے ایک نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر پولیس ذرائع نے ابتدائی مؤقف جاری کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ گاڑی میں سوار دو افراد نے پودگلی چوک کے مقام پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور اس کے بعد گاڑی کو انتہائی تیز رفتاری […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More