واشنگٹن (جہان امروز نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی اصل صورتحال سے صرف وہ خود اور چند دیگر لوگ ہی آگاہ ہیں۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ایران کیساتھ جنگ بندی ٹوٹنے کے خدشے پر بے چینی محسوس کرنے کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوائے میرے اور چند ایک دیگر افراد کے کسی کو معلوم نہیں کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کہاں تک پہنچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کی تفصیلات عوام کے سامنے نہیں لائی جا رہیں اور اصل پیش رفت خفیہ سطح پر ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے، ایسا تاثر جا رہا ہے جیسے مذاکرات بالکل رک گئے ہیں اور یہ تاثر بالکل غلط ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس بات سے نشاندہی ہوتی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی سطح پر سفارتی رابطے جاری ہیں۔
