گوادر (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے گوادر پورٹ پر ایک اور بڑے کارگو جہاز “ایم وی یوان ہانگ ویئے” کی کامیاب لنگر اندازی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جہاز کے ذریعے 34 ہزار ٹن بلک کارگو اور 20 ہزار ٹن دیگر سامان پہنچا ہے، جو ابوظبی اور کویت کے لیے گوادر میں اتارا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی شپنگ کمپنیوں کا گوادر پر بڑھتا ہوا اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ پورٹ تیزی سے علاقائی تجارت کا اہم مرکز بن رہا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے عالمی ٹرانزٹ ٹریفک کو راغب کرنے کے لیے گوادر پورٹ کے ٹیرف میں بڑی مراعات کا اعلان کیا ہے۔

برتھنگ فیس میں 25 فیصد، ٹرانس شپمنٹ کنٹینرز کے چارجز میں 40 فیصد اور کنٹینر کارگو چارجز میں 31 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے۔

مزید برآں، گوادر پورٹ پر جنرل کارگو کو اب ایک ماہ تک مفت رکھنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ تجارتی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *