jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی امیگریشن مہریں لگوانے والے مسافرکو گرفتار کرلیا

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی امیگریشن مہریں لگوانے والے مسافرکو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق جمعرات کو ایف آئی اے نے فلائٹ نمبر ایف زیڈ345کے ذریعے پاکستان پہنچنے والے مسافر محمد آصف کو حراست میں لے لیا ۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے مسافر کے پاس موجود سفری دستاویزات پر جعلی اور بوگس مہریں لگی ہوئی تھیں آئی بی ایم ایس ٹریول ریکارڈ سے بھی مسافر کی مہریں جعلی ثابت ہوئیں گرفتار مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کردیا گیا ۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے ملزم آصف سے جعلی سفری دستاویزات کے معاملے پر مزیدتفتیش شروع کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More