کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاون تھانے کی حدود میں بدامنی، چوری، راہزنی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے نے شہریوں کو شدید پریشانی اور خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے، جبکہ شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کارروائی کے بجائے کاروباری طبقے کو تنگ کرنے میں مصروف ہے۔

جناح ٹاو ن، ارباب ٹاو ن، سمنگلی، لہڑی گیٹ، کلی پائند خان، کلی برا?ت، شابو اور عالمو سمیت ملحقہ علاقوں میں چوری اور راہزنی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، سر شام شہریوں کو لوٹنے کے واقعات نے لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل بنا دیا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق موٹرسائیکل چھیننے، موبائل فون اور نقدی لوٹنے کی وارداتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں لیکن پولیس کی گشت نہ ہونے کے برابر ہے، جس کے باعث جرائم پیشہ عناصر بلاخوف و خطر وارداتیں کرکے فرار ہو جاتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جناح ٹاو ن تھانے کے حکام کو علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں پر توجہ دینی چاہیے مگر اس کے برعکس تاجروں اور دکانداروں کو بلاجواز تنگ کیا جا رہا ہے، جس سے کاروباری طبقہ بھی شدید ذہنی اذیت کا شکار ہے۔ تاجروں نے شکوہ کیا کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے، مگر تھانے کی توجہ عوام کے تحفظ کے بجائے دکانداروں پر دباو ڈالنے، غیر ضروری پوچھ گچھ اور کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا کرنے پر مرکوز ہے۔

شہری حلقوں نے کہا کہ جب پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام دکھائی دے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے بجائے عام شہریوں اور تاجروں کو پریشان کیا جائے تو عوام کا اعتماد مجروح ہوتا ہے۔ علاقہ مکینوں نے ڈی ا?ئی جی کوئٹہ، ایس ایس پی آپریشنز اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جناح ٹاو ن تھانے کی حدود میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے، پولیس گشت کو موثر بنایا جائے، چوری و راہزنی میں ملوث عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی کی جائے اور تاجروں کو بلاجواز تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے تاکہ شہریوں کو تحفظ اور کاروباری طبقے کو پرامن ماحول فراہم ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *