واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لیے بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے کیونکہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا۔

واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب اور بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں تاہم اگر کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا دوبارہ فوجی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس شاید جمعہ، ہفتہ، اتوار یا اگلے ہفتے کے آغاز تک کا وقت ہے۔ ان کے بقول جلد واضح ہوجائے گا کہ تہران کیا فیصلہ کرتا ہے لیکن ایران کو بڑا دھچکا دینا پڑے گا۔

صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکا پیر کے روز ایران پر حملہ کرنے کے انتہائی قریب پہنچ چکا تھا تاہم خلیجی ممالک کی درخواست پر کارروائی روک دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *